بھارت میں سیلفی کے شوق نے ماں، بیٹا اور بیٹی کی جان لے لی

بھارت میں سیلفی کے شوق نے ماں، بیٹا اور بیٹی کی جان لے لی
بھارت میں سیلفی کے شوق نے ماں، بیٹا اور بیٹی کی جان لے لی

  

نئی دہلی(این این آئی) سیلفی لینا کافی دلچسپ مشغلہ بنتا جارہا ہے لیکن کبھی کبھی یہ مہلک بھی ثابت ہوتا ہے۔ سیلفی کی دیوانگی میں لوگ کبھی کبھی موت کے منہ میں بھی چلے جاتے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق اڈیشہ کے راگھاڑہ ضلع میں واقع ناگوارالی ندی میں ایک 30سالہ خاتون اور اس کے 5سالہ بیٹے کی سیلفی لیتے ہوئے دریا میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ رائے گڑھ پولیس کاکہناہے کہ عورت ناگوارا لی دریا کے پل پر اپنے خاندان کے ہمراہ گئی تھی پل پر کچھ تصاویر لینے کے بعد عورت اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ پل سے اتر کر ایک چٹان پر بیٹھی اور سیلفی لینا شروع کردیا۔ سیلفی لیتے وقت تینوں چٹان سے پھسلتے ہوئے ندی میں جاگرے اور غرق آب ہوگئے۔پولیس و راحت رسانی کے عملہ نے موقع پر پہنچ کارروائی شروع کی اورتینوں کی لاش ندی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی