سنجے لیلا بھنسالی کی درخواست پر اکشے نے اپنی فلم کی ریلیز روک لی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فلم ساز،ہدایت کاراور موسیقار سنجے لیلا بھنسالی کی درخواست پر اکشے کمارنے اپنی فلم پیڈمین کی ریلیز 25جنوری سے بڑھاکر 9فروری رکھ لی ہے ،پدماوت اورپیڈمین کے بیک وقت ریلیز ہونے سے دونوں فلموں کے بزنس کامتاثر ہونے کا خدشہ تھاجس کا چند روز قبل پیڈ مین کی پرڈیوسراور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے ایک بیان میں کیا تھا۔
اکشے کمارنے اپنی فلم کی ریلیز تاریخ بڑھانے کا اعلان سنجے لیلابھنسالی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ۔
اکشے کمارکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے سنجے کے ساتھ بہت سی فلموں میں کام کیا ہے، وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں، اس لیے میں نے سوچا کے کم از کم اتنا تو کرنا چاہیے۔ فلم کی ریلیز تاریخ آگے بڑھانے پر رنویر سنگھ نے بھی اکشے کمار کا شکریہ ادا کیا
Big Man with a Big Heart! @akshaykumar ... Grateful to you, Sir ....❤️ Mad Love and Respect ????????
— Ranveer Singh (@RanveerOfficial) January 19, 2018
اس دوران سنجے بھنسالی کا کہنا تھا کہ وہ ایسا کرنے پر اکشے کمار کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے سنجے بھنسالی نے مزید کہا کہ یہ تاریخ ان کی تھی، ہم نے ان سے کہا تبدیل کرنے کا اور انہوں نے منٹ بھی نہیں لگایا اور اپنی فلم کی ریلیز آگے بڑھا دی۔