نقیب اللہ کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا،تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے: ایڈیشنل آئی جی سندھ

نقیب اللہ کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا،تمام حقائق عوام کے ...
نقیب اللہ کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا،تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے: ایڈیشنل آئی جی سندھ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل آئی جی سندھ ثنا اللہ عباسی نے ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں جلد ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گااور ہم تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔

نجی ٹی’’ جیو نیوز‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثنا اللہ عباسی کا کہناتھاکہ قبائلی نوجوان کے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں اور آج پولیس پارٹی کو بھی بلایا گیا تھا جس میں اس کیس کے بارے میں پیش رفت کی گئی جبکہ ایس پی راؤ انوار کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس میں لوگوں کو انصاف ہوتا نظر آئے گا جلد ہی تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے جبکہ میں خود بھی اس کیس کی تفتیش کر رہا ہوں جس کے لیے کرائم سین کی جگہ کے علاوہ جیل میں موجود 6اہم لوگوں سے تفتیش بھی کی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -