مدارس کو بند کرنا مسائل کا حل نہیں:وزیر اعلیٰ اترپردیش

مدارس کو بند کرنا مسائل کا حل نہیں:وزیر اعلیٰ اترپردیش
مدارس کو بند کرنا مسائل کا حل نہیں:وزیر اعلیٰ اترپردیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنو(این این آئی)اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ریاست میں مدارس کو بند کرنا مسئلہ کاحل نہیں بلکہ ان مدارس میں جدید تعلیم کا انتظام ہونا چاہیے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ کا اپنے ایک بیان میں کہناتھاکہ مدارس ہی نہیں بلکہ سنسکرت سکولوں میں بھی جدید تعلیم دی جانی چاہیے،اس کیلئے ضروری ہے کہ مدارس اور سنسکرت سکول اپنے یہاں تعلیمی معیار بڑھا کر بچوں کو مقابلہ جاتی کورسز کیلئے تیار کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقت کا اہم تقاضا یہ ہے کہ مدارس اور سنسکرت سکولوں میں کمپیوٹر ، انگلش ، سائنس ، میتھ جیسے مضامین کو نصاب میں شامل کیا جانا چاہیے تاکہ ملک بھر میں جو مقابلہ جاتی امتحانات ہوتے ہیں ان میں مذکورہ درس گاہوں سے فارغ نوجوان پاس ہوکر ملک و قوم کی خدمت انجام دے سکیں اور اپنے مستقبل کو بھی یقینی بناسکیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں