ورلڈ الیون نے پا کستان کو 1-5 سے ہرا دیا

ورلڈ الیون نے پا کستان کو 1-5 سے ہرا دیا
ورلڈ الیون نے پا کستان کو 1-5 سے ہرا دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دو میچز کی ہاکی سیریز کے پہلے میچ میںورلڈ الیون نے پاکستان کو پانچ کے مقابلے ایک گول سے ہرادیا۔

کراچی کے عبدالستار ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی ،مخالف ٹیم کے پانچ گول کے مقابلے میں صرف ایک ہی گول کر پائی ۔پاکستان کی جانب سے و احدگول عدیل لطیف نے سکو رکیا۔سیریز کا دوسرا میچ لاہور میں21جنوری کو کھیلا جائے گا

کراچی میں ہونے والے اس میچ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال تھے ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا ،شہرمیں امن واپس آگیا جس کا کریڈٹ وفاقی حکومت کو جاتا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -