جدہ میں پاکستانی’’ کینو ‘‘تقریب کا افتتاح ،لوگوں کی کثیر تعدادمیں شرکت

جدہ میں پاکستانی’’ کینو ‘‘تقریب کا افتتاح ،لوگوں کی کثیر تعدادمیں شرکت
جدہ میں پاکستانی’’ کینو ‘‘تقریب کا افتتاح ،لوگوں کی کثیر تعدادمیں شرکت

  

جدہ (این این آئی) جدہ ایوان تجارت و صنعت کے نائب چیئرمین مازن بترجی نے جدہ میں ایک سپر مارکیٹ میں پاکستانی ’’کینو ‘‘کو متعارف کرانے کیلئے تقریب کا افتتاح کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر سپر مارکیٹ کے چیئرمین عبداللہ الدرویش اور سی ای او خالد الدرویش بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے اہم کاروباری افراد ، سفارتکاروں، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور سپر مارکیٹ کے گاہکوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان قونصلیٹ جدہ نے سپر مارکیٹ اور الرفیق گروپ پاکستان کے تعاون سے پاکستانی’’ کینو ‘کی ایک ہفتہ کی تشہیری مہم کا اہتمام کیا تاکہ اس پھل کو سعودی مارکیٹ میں فروغ دیا جاسکے۔

مازن بترجی نے قونصل خانے کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ مختلف النوع پیداواری صلاحیت اور مسابقتی قیمتوں کے باعث پاکستانی پھل اور سبزیاں سعودی عرب میں مقبول ہیں۔ اس موقع پر مہمانو ں کا استقبال کرتے ہوئے پاکستان قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے کہا کہ پاکستان دنیابھر میں ’’ کینو ‘‘کا چھٹا بڑا پیداواری ملک ہے اور اسکی پیداواری صلاحیت تقریباً 2 ملین ٹن سالانہ ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -