آپریشن ردالفساد،پنجاب کے مختلف شہروں سے 3افغانیوں سمیت 8 دہشت گردگرفتار،اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد:آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد،پنجاب کے مختلف شہروں سے 3افغانیوں سمیت 8 دہشت ...
آپریشن ردالفساد،پنجاب کے مختلف شہروں سے 3افغانیوں سمیت 8 دہشت گردگرفتار،اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد:آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے قانون نافذکرنے والے اداروں نے پنجاب کے مختلف شہروں میںکارروائیا ں کرتے ہوئے 3افغانیوں سمیت 8 دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا ،گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)ملک بھرمیں آپریشن ردالفسادکے تحت کارروائیاں لاہوراورڈیرہ غازی خان میں کی گئیں جس میں پنجاب رینجرز،پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ طورپر حصہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ،دھماکاخیزمواد،ڈیٹونیٹرزبرآمد کر لئے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -