امریکی شہر میں میزائل حملے کا فرضی الارم، اس کی حقیقت سامنے آتے ہی شہری اپنے موبائل پر کیا شرمناک کام کرنے لگ گئے، ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی انسانوں کی حرکتوں پر دنگ رہ جائیں گے

امریکی شہر میں میزائل حملے کا فرضی الارم، اس کی حقیقت سامنے آتے ہی شہری اپنے ...
امریکی شہر میں میزائل حملے کا فرضی الارم، اس کی حقیقت سامنے آتے ہی شہری اپنے موبائل پر کیا شرمناک کام کرنے لگ گئے، ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی انسانوں کی حرکتوں پر دنگ رہ جائیں گے

  

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں جونہی یہ بات واضح ہوئی کہ امریکی ریاست ہوائی پر میزائل حملے کے بارے میں جاری کی جانے والی وارننگ غلط تھی تو کچھ ہی وقت میں ان کی ویب سائٹ پر صارفین کی تعداد میں ایسا بے تحاشہ اضافہ ہوا کہ وہ خود بھی حیران رہ گئے۔

ریاست ہوائی میں لاکھوں افرا دکے موبائل فون پر میزائل حملے سے متعلق میسج موصول ہوا تھا جس میں لکھا تھا ’’ہوائی پر میزائل حملہ ہو چکا ہے۔ جلد از جلد کسی جگہ پناہ حاصل کرلیں۔ یہ کوئی مشق نہیں ہے۔‘‘ مختلف ٹی وی چینلوں پر بھی یہ اعلان ہوگیا تھا کہ ہوائی پر میزائل حملہ ہورہا ہے لہٰذا لوگ فوری طور پر پناہ ڈھونڈیں۔ بعد ازاں پتا چلا کہ یہ میسج غلطی سے بھیج دیا گیا تھا۔

فحش ویب سائٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاید خوفزدہ شہریوں نے خود کو پرسکون کرنے کے لئے فحش فلموں کی ویب سائٹ کا رُخ کیا۔ جب پتا چلا کہ وارننگ غلط تھی تو اس کے چند منٹ بعد ہی فحش ویب سائٹ پر ٹریفک کی مقدار میں تقریباً 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اگلے 15منٹوں میں ویب سائٹ کو وزٹ کرنے والے صارفین کی تعداد اتنی بڑھ گئی کہ اس کی تاریخ کانیا ریکارڈ بن گیا۔ا س سے کچھ وقت پہلے جب میزائل حملے کی وارننگ جاری کی گئی تھی تو ٹریفک میں چند لمحوں کے دوران ہی 77 فیصد کی کمی ہوگئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی