ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے ’’تعلق ‘‘ کے حوالے سے معروف بھارتی ٹی وی نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کو بھی اپنے کانوں پر یقین نہیں آئے گا

ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے ’’تعلق ‘‘ کے حوالے سے معروف بھارتی ٹی وی نے ...
ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے ’’تعلق ‘‘ کے حوالے سے معروف بھارتی ٹی وی نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کو بھی اپنے کانوں پر یقین نہیں آئے گا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہندوستانی فلم انڈسٹری کے سٹار رنبیر کپور کی دوستی اور خفیہ ملاقاتوں کے درمیان معروف بھارتی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اب ان کے درمیان دوریاں پیدا ہو چکی ہیں اور دوستی بھی نہیں رہی جبکہ سرد موسم میں ان دونوں کے درمیان ’’سرد مہری ‘‘ اپنے عروج پر ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی‘‘ کے مطابق گذشتہ سال ستمبر میں لندن کے ایک معروف ہوٹل میں رات گئے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو جنگل میں آگ کی طرح یہ خبریں دونوں ملکوں میں میڈیا کی شہہ سرخیوں کی زینت بن گئیں کہ ان دونوں کے درمیان ’’خاص تعلق ‘‘ پیدا ہو چکا ہے جبکہ یہ خبریں بھی میڈیا کی زینت بنیں کہ دو ازلی دشمن ملک کے اداکار ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو چکے ہیں تاہم ماہرہ خان اور رنبیر کپور دونوں نے ہی اپنے بارے چلنے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بس ایک اچھے دوست ہیں اس سے آگے سب ’’کہانیاں ‘‘ ہیں ۔ایسے میں اب بھارتی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ فلمی دنیا کے اس مشہور جوڑے میں اب واضح اور بڑے فاصلے پیدا ہو چکے ہیں جبکہ ان کے تعلق میں بھی گہری سرد مہری نے ڈیرے جما لئے ہیں ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ اب ان دونوں کے درمیان دوستی ختم ہو چکی ہے اور بول چال بھی بند ہے ۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اب رنبیر کپور کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ،پہلے میرا ان کا ساتھ’’ تعلق اور دوستی‘ ‘ تھی لیکن اب وہ دوستی اور تعلق بھی قائم نہیں رہا ۔

مزید :

تفریح -