مسروقہ موبائل فونز کے imelنمبر ز تبدیل کرنیوالے ڈکیت ، چور گروہ کے3ملزم گرفتار

مسروقہ موبائل فونز کے imelنمبر ز تبدیل کرنیوالے ڈکیت ، چور گروہ کے3ملزم گرفتار

لا ہور (کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن پولیس نے مسروقہ موبائل فونز کے IMEIچینج کرنے والے ڈکیت و چور گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، IMEIچینجر ڈیوائسزاور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ایس پی اسد الرحمن اور ایس پی اقبال ٹاؤن آپریشن راجہ عمر فاروق بتایا کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے پولیس کی سپیشل ٹیم نے شیرا کوٹ کے علاقہ سے لیاقی ڈکیت و چورگینگ کے3ملزمان لیاقت عرف لیاقی،سجاد علی اور محمد سلیمان عرف مانی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان مسروقہ موبائل کا ای ایم ای آئی تبدیل کر لیتے تا کہ سیٹ میں نئی سم دال کر پکڑے نہ جائیں ملزمان کے قبضہ سے35عدد موبائل فون،1عدد لیپ ٹاپ،1عدد موٹرسائیکل،1عدد پسٹل ،IMEIتبدیل شدہ اور63عدد سوفٹ وئیر ڈیوائسز برائے تبدیلی IMEIبرآمد کر لئے گئے۔

مزید : علاقائی