گداگری میں خوفناک اضافہ ،سرکاری اداروں کی قلابازیاں ’’فوٹوسیشن فنڈز ہضم

گداگری میں خوفناک اضافہ ،سرکاری اداروں کی قلابازیاں ’’فوٹوسیشن فنڈز ہضم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر) ملتان میں گداگری کاسلسلہ عروج پر پہنچ گیاہے ،بھیک مانگنے والوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ،چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئر بیورو، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے چپ سادھ لی، چائلڈ پروٹیکشن اکا دکا کاروائی کر کے برائے نام کارکردگی دکھانے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

، کاغذی کاروائیوں میں پیش پیش ہیں،ملتان کے تمام چوکوں ، چوراہوں ، بازاروں میں عوام زچ ہوکر رہ گئی ، بچے مختلف پیشہ ور گروہوں کی نگرانی میں بھیک مانگنے میں مصروف ہیں اور گداگری کے ساتھ ساتھ وہ جرم کی طرف راغب ہونے لگ جاتے ہیں جو کہ خطرناک صورتحال ہے ۔اس سلسلے کے تدارک کے لئے قائم ادارہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو محض فوٹو سیشن تک کی کارکردگی تک محدود ہوکر رہ گیا جبکہ عملی طور پر کارکردگی صفر ہے تاہم اس کے تدارک کے لئے ڈی سی اور کمشنر بھی کوئی نوٹس نہیں لے رہے جو کہ مزید افسوسناک صورتحال ہے اس حوالے سے شہری ، سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام بالا اس ابتر صورتحال کا نوٹس لیں اور گداگری کی لعنت کا خاتمہ کیا جائے بالخصوص بچوں سے بھیک منگوانے والے مافیا کو لگام دیتے ہوئے انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ بچے بھیک مانگنے کی بجائے تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ملک کے کارآمد شہری بن سکیں۔
گداگری