نامور اداکار گلاب چانڈیو کراچی میں انتقال کر گئے
لاہور(فلم رپورٹر)ملک کے نامور اداکار گلاب چانڈیو کراچی میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گلاب چانڈیو کافی عرصے سے علیل تھے۔ انہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر دو روز قبل نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ آج انتقال کرگئے، تدفین ان کے آبائی شہر نوابشاہ میں کی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے گلاب چانڈیو عارضہ قلب اور شوگر میں مبتلا تھے، کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’نوری جام تماچی‘، ’چاند گرہن‘، ’ماروی‘، ’زہرباد‘، ’ساگر کا موتی‘ اور بیوفائیاں سمیت کئی شامل ہیں۔ گلاب چانڈیو کو ملک گیر شہرت ان کے ڈرامے ’نوری جام تماچی‘ سے ملی جب کہ وہ اپنے بے ساختہ مکالمہ کے باعث بھی مشہور تھے۔سید نور،شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،پرویز کلیمو دیگر فنکاروں نے کہا ہے گلاب چانڈیو اداکاری کے شعبہ میں منفرد مقام رکھتے تھے ان جیسے فنکار روز روز پیدا نہیں ہوتے ۔ان کی بے مثال اداکاری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
گلاب چانڈیو