عالمی کمپنی Cargillنے 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

عالمی کمپنی Cargillنے 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) خوراک کے شعبے میں کام کرنے والی عالمی کمپنی کارگل (Cargill)نے پاکستان میں اگلے تین سے پانچ سالوں میں مزید 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان Cargillکی گلوبل ایگزیکٹو ٹیم کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور دیگر سینئر حکومتی حکام کے ساتھ ملک میں مستقبل کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر اظہار خیال کے دوران کیا گیا۔ Cargillکی گلوبل ایگزیکٹو ٹیم کی قیادت کارگل ایشیا پیسفک ریجن کے ہیڈ گلوبل اسٹریٹجی اور چیئرمین مارکل اسمٹس، کارگل ایگریکلچر سپلائی چین کے پریذیڈنٹ جرٹ جان وان ڈن ایکر کررہے تھے۔ عالمی سطح پر خوراک ایگریکلچر کی پیداوار اور ایشیاء میں خصوصی توجہ کے ساتھ Cargillملک میں عالمی سطح کی مہارت اور سرمایہ کاری لاکر پاکستان کی ترقی میں شراکت دار بننے کا عزم رکھتی ہے۔ کمپنی کی حکمت عملی میں زرعی تجارت اور سپلائی چین میں وسعت، کھانے کے تیل، ڈیری، گوشت اور جانوروں کی خوراک اور اسکے ساتھ سیفٹی اور خوراک کی نشاندہی کو یقینی بنانا شامل ہے۔ Cargillپاکستان میں ترقی کرتی ڈیری انڈسٹری میں عالمی سطح کی مزید جدت متعارف کرائے گا ۔ Cargillپاکستان کے کنٹری ہیڈ عمران نصر اللہ نے کہا، "پاکستان میں 30 سالوں سے زائد عرصہ سے موجودگی کے ساتھ Cargillیہاں اپنے کاروبار اور کمیونٹیز میں سرمایہ کاری کے ذریعے ملک کے بہتر مستقبل کے لئے اپنے عزم کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان میں ایگری کلچر سپلائی چین میں اپنی پہلی سرمایہ کاری کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمیں پاکستانی حکومت سے بہت مثبت پیغام ملا ہے اور ہم یہاں اپنی موجودگی میں وسعت لانے، صنعتوں ، کاشتکاروں اور کمیونٹیز کی کامیابی کے لئے حکومتی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ "