ملک میں پہلی بار سلیپ ساؤنڈر بس متعارف کرادی گئی

ملک میں پہلی بار سلیپ ساؤنڈر بس متعارف کرادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان میں پہلی بار آرام دہ سہولتوں سے بھر پور سلیپ ساؤنڈر بس متعارف کرادی گئی ہے3 ہزار روپے کرایہ لینے والی اس بس میں سفر کے دوران نا صرف نیند پوری ہو سکے گی بلکہ کھانا پینا بھی مفت ہوگا جبکہ ایل ای ڈی پر پسند کی فلمیں بھی دِکھائی جائیں گی۔ملکی سطح پر معیاری بس سروس متعارف کرانے والے کریم داد نے بتایاکہ بس چل پڑے تو 700 سو کلو میٹر کا سفر ایسے طے ہوگا کہ پتا تک نہ چلے گا۔سلیپ ویل، لِو ویل کے سلوگن کیساتھ روانہ ہونے والی بس دو دن میں ایک بار کراچی کے ریمبو سینٹر سے روانہ ہوتی ہے۔کوئٹہ پہنچنے کے لیے تیز رفتار گاڑی کو بس 8 گھنٹے دوڑنا پڑتا ہے ۔