سانحہ 12 مئی،عدم پیشی کے باعث میئر کراچی پر ترمیمی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

سانحہ 12 مئی،عدم پیشی کے باعث میئر کراچی پر ترمیمی فرد جرم عائد نہ ہو سکی
سانحہ 12 مئی،عدم پیشی کے باعث میئر کراچی پر ترمیمی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

  

ٍکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی وسیم اخترپر سانحہ 12 مئی کیس میں عدم پیشی کی وجہ سے ترمیمی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے میئر کراچی کی میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کی سماعت ہوئی،میئرکراچی وسیم اخترعدالت پیش نہ ہوئے ،جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا،وکیل میئر کراچی نے کہا کہ وسیم اختر بیمارہیںلہٰذا انہیں حاضری سے استثنیٰ دیاجائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ہو امیئر کراچی کو؟میئر کراچی کی عدم پیشی کے باعث ترمیمی فردجرم عائد نہ ہو سکی ،عدالت نے میئر کراچی کی میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی