رواں سال ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کر لیں گے ،عبدالرزاق داﺅد

رواں سال ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کر لیں گے ،عبدالرزاق داﺅد
رواں سال ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کر لیں گے ،عبدالرزاق داﺅد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ اس سال ملک کی ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے ،ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات اس سال ہوئی ہے ،رواں سال 27 ارب ڈالر کی برآمدات کرلیں گے،
وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2017 کے مقابلے 2018 بہتر ہے، ہم برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں ،ہمیں درآمدات کی پالیسی کے متبادل کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہناتھا کہ نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ،پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کا سامنا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ بزنس کمیونٹی اورحکومت مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں ،پاکستان میں ہر شعبے میں امپورٹ کلچر نظر آتاہے،برآمدات کے نتیجے میں حاصل ڈالر کہیں زیادہ قدر رکھتاہے،انہوںنے کہا کہ چین سے زراعت کے شعبے میں تعاون کی بات کی ہے ،کارگل کمپنی نے پاکستان میں کروڑوں ڈالرز سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے،انہوں نے کہا کہ اعتراف کرتاہوں خوردنی تیل پر توجہ نہیں کرسکا، دیگر شعبوں پر توجہ رہی ،کسانوں کو خوردنی تیل کی پیداوار میں مدد سے فارن ایکسچینج بچے گا ۔
مشیر تجارت نے کہا کہ آئل سیڈ میں مدد کرکے کسانوں کیلئے بہتری لائی جا سکتی ہے،خوردنی تیل کی صنعت کو بہت آگے لے کر جائیں گے،عبدالرزاق داو¿دنے کہا کہ چاول اور چینی ایکسپورٹ کیلئے چین سے 1ارب ڈالر کی مارکیٹ حاصل کرلی ،پاکستان کی ایکسپورٹ تیزی سے بڑھائیں گے ۔مشیر تجارت نے کہا کہ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ چیلنج ہے جس پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں۔