مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

  

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ اور گردو نواح میں 3 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زیرزمین زلزلے کی گہرائی 26 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز شمال مغرب میں 30 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -مانسہرہ -