پہلے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے؟ حیران کن نام سامنے آ گئے

پہلے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے؟ ...
پہلے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے؟ حیران کن نام سامنے آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورٹ الزبتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا جس کیلئے قومی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان کریں گے جبکہ بابراعظم تیسرے، شعیب ملک چوتھے اور محمد حفیظ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئیں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آل راﺅنڈر حسین طلعت کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو چھٹے نمبر پر کھیلیں گے جبکہ کپتان سرفراز احمد ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے میدان میں اتریں گے۔
پاکستان کے باﺅلنگ اٹیک کی سربراہی محمد عامر کریں گے جبکہ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی ان کا ساتھ دیں گے اور شاداب خان اپنی گھومتی ہوئی گیندوں کا جادو دکھائیں گے۔

مزید :

کھیل -