ساہیوال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سی ٹی ڈی اہلکار کہاں ہیں اور مقامی پولیس کا کیا کہنا ہے؟ لرزہ خیز تفصیلات نے سب کے رونگٹے کھڑے کر دئیے

ساہیوال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سی ٹی ڈی اہلکار کہاں ہیں اور مقامی پولیس ...
ساہیوال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سی ٹی ڈی اہلکار کہاں ہیں اور مقامی پولیس کا کیا کہنا ہے؟ لرزہ خیز تفصیلات نے سب کے رونگٹے کھڑے کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) جی ٹی روڈ پر اڈا قادر کے قریب مبینہ طور پر سی ٹی ڈی پولیس کی کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے جس کی خبریں سامنے آئیں تو پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ہلاک ہونے والے اغواءکار تھے جن کے قبضے سے 3 بچے بھی بازیاب کروا لئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس واقعے کے بعد سی ٹی ڈی اہلکار جائے وقوعہ سے غائب ہو چکے ہیں جبکہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے کوئی کارروائی نہیں کی، یہ کارروائی سی ٹی ڈی نے کی ہے اور وہ ہی اس بارے میں کچھ بتا سکتے ہیں۔ دوسری جانب گاڑی سے بازیاب ہونے والے بچوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے والدین کو پولیس والوں نے مار دیا ہے۔