ساہیوال فائرنگ، ٹول پلازا کے قریب کار کو روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائرنگ کردی،ترجمان سی ٹی ڈی

ساہیوال فائرنگ، ٹول پلازا کے قریب کار کو روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائرنگ ...
ساہیوال فائرنگ، ٹول پلازا کے قریب کار کو روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائرنگ کردی،ترجمان سی ٹی ڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹول پلازا کے پاس سی ٹی ڈی ٹیم نے کار اور موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو کار میں سوار افراد نے ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی جس پر سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوابی کارروائی میں فائرنگ سے دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے اور3 دہشتگرد فرارہو گئے،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی فیصل آباد میں 16 جنوری کو ہونے والے آپریشن کا حصہ تھی ۔
جبکہ عینی شاہدین کا کہناتھا کہ گاڑی میں موجود افراد نے کوئی مزاحمت نہیں کی اورگاڑی میں موجود افراد کے پاس اسلحہ نہیں تھا۔
بچوں نے کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے ہمارے والدین تھے اور ہم چونگی امرسدھو سے بوریوالہ رشتے دارو ںکے پاس جا رہے تھے ،پولیس نے قادر آبادکے قریب والدین کو گولیاں مار دیں ۔