سی ٹی ڈی نےپولیس کواعتمادمیں لیےبغیرآپریشن کیا : فیاض الحسن چوہان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے لاہور سے ساہیوال جانیوالی فیملی کی کار پر فائرنگ کرکے دوخواتین سمیت چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اب اس پر صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان کا موقف بھی آگیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے بتایاکہ سی ٹی ڈی نےپولیس کواعتمادمیں لیےبغیرآپریشن کیا،آئی جی پنجاب نےآرپی اوسےواقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے،ایک گھنٹےمیں واقعےکی صورتحال واضح ہوجائےگی۔فیاض الحسن کا کہناتھاکہ اطلاع کےمطابق ملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سےتھا، وزیراعلیٰ پنجاب نےفون کرکےتحقیقات کاحکم دیا، واقعہ میں کسی کی غفلت ثابت ہوئی تواسکےخلاف ایکشن لیں گے۔