حکومت کی مشکلات میں اضافہ،ق لیگ کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک اور وزارت مانگ لی

حکومت کی مشکلات میں اضافہ،ق لیگ کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک اور وزارت ...
حکومت کی مشکلات میں اضافہ،ق لیگ کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک اور وزارت مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ق)کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی حکومت سے ایک اور وزارت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی،اتحادی جماعت مسلم لیگ ق تحریک انصاف سے ناراض ہے اوپر سے بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف کی حکومت سے وفاق میں ایک اور وزارت مانگ لی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تحریک انصاف کو سات نشستوں پر ڈپٹی چیئرمین شپ سمیت پانچ وزارتیں دی گئیں ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے مرکز میں صرف ایک وزارت دی ہے ،بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاق میں ایک اور وزارت کا مطالبہ کر دیا ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت سے معاملات طے کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔