سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے خلیل کی والدہ کا بھی انتقال، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے خلیل کی والدہ کا بھی انتقال، نجی ٹی وی ...
سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے خلیل کی والدہ کا بھی انتقال، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا نیوزکے مطابق ساہیوال کے علاقہ اڈا قادر کے قریب سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شہری خلیل کے گھر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی اور واقعے کی اطلاع گھر پہنچی تو اس کی والدہ یہ صدمہ برداشت نہ کر سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔
ٹی وی چینل کے مطابق سی ٹی پولیس نے جی ٹی روڈ پر اڈا قادر کے قریب فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو مرد اور دو خواتین ہلاک ہو گئیں جن کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ دہشت گرد تھے تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ وہ لاہور کے رہائشی تھے اور بورے والا میں ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔ اس واقعے میں بچ جانے والے بچے نے اپنے بیان میں بتایا کہ گاڑی میں میرے والد خلیل، والدہ نبیلہ، بہن اریبہ اور میرے والد کے دوست تھے اور ہم سب اپنے چاچا عرفان کی شادی میں جا رہے تھے۔ میرے پاپا نے پولیس والوں کی بہت منتیں کیں اور کہا کہ بے شک ہماری تلاشی لے لیں، ہمارے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے لیکن انہوں نے گولیاں مار دیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والے خلیل کے بھائی نے بتایا ہے کہ ابھی لاہور سے فون آیا ہے اور پتہ چلا ہے کہ خلیل کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی ان کی والدہ یہ صدمہ برداشت نہ کر سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملی ہیں جس کے باعث پورے علاقے میں کہرام برپا ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔