جنوبی افریقہ نے پہلے ہی ون ڈے میں پاکستان کو جیت کیلئے کتنا ہدف دے دیا؟ جان کر آپ ابھی سے دعائیں شروع کردیں گے
پورٹ الزبتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ نے پہلے ہی ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ ون ڈے میچ میں پاکستانی باﺅلرز جنوبی افریقہ کی وکٹیں اڑانے میں ناکام ہوگئے اور صرف 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاسکے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہاشم آملہ اور ہینڈرکس اوپننگ کیلئے آئے اور پاکستانی باﺅلرز کو تگنی کا ناچ نچاتے رہے۔ ہینڈرکس 45 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے جس کے بعد ڈیبیو کرنے والے دوسین کریز پر آئے۔ انہوں نے 93 رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے ڈیوڈ ملر 16 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ اوپنر ہاشم آملہ نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پہلے ہی ون ڈے میچ میں پاکستانی باﺅلرز وکٹس حاصل کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکے جس کے باعث جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنالیے۔