ساہیوال واقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں بچی اورخاتون سمیت چار افراد کو قتل کرنیوالے سی ٹی ڈی کے اہلکار وں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی گرفتاری کاحکم دیا تھا ، وزیر اعظم عمران خان نے مشکوک پولیس مقابلہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گرفتار ی کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ اگر سی ٹی ڈی اہلکار قصور وار ثابت ہوئے تو قانونی کارروائی ہوگی ۔