تحریک انصاف کی حکومت میں رتی بھرشرم ہے تو واقعہ ساہیوال پر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی طرز پر مقدمہ چلایا جائے:سعد رسول

تحریک انصاف کی حکومت میں رتی بھرشرم ہے تو واقعہ ساہیوال پر سانحہ ماڈل ٹاﺅن ...
تحریک انصاف کی حکومت میں رتی بھرشرم ہے تو واقعہ ساہیوال پر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی طرز پر مقدمہ چلایا جائے:سعد رسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سعد رسول نے کہا ہے کہ ساہیوال میں جو کچھ ہواہے ، اسی بات پر تحریک انصاف کی حکومت پنجاب پولیس کو گلو بٹ پولیس کہتی رہی ہے ، اگر تحریک انصاف کی حکومت میں رتی بھر شرم بھی ہے تو اس معاملے پر بھی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی طرز پر مقدمہ چلایا جائے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ پچھلی حکومتوں پر تنقید اس لئے ہوتی رہی ہے کہ انتظامیہ میں سیاسی مداخلت ہوتی رہی ہے ، حافظ عمار یاسر کی جانب سے ملازمین کا تبادلہ نہ کرنے پر استعفیٰ دینا ، یہ بات تحریک انصاف کے حق میں جائیگی ۔
انہوں نے کہا کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ ایک ایسی گاڑی جس میں تین بچے بھی موجود ہیں کیا یہ بھی داعش کی پیدا وار تھے ؟ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس کے تمام موقف کو تسلیم بھی کرلیا جائے تو پھر اگر جو بچے گاڑی میں موجود تھے ، وہ بھی مرجاتے تو اس کا ذمہ دار کون تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں جو کچھ ہوا ہے ، اسی بات پر تحریک انصاف پنجاب پولیس کو گلو بٹ پولیس کہتی رہی ہے ، اگر تحریک انصاف کی حکومت میں رتی بھر شرم بھی ہے تو اس معاملے پر بھی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی طرز پر مقدمہ چلایا جائے ۔ اس واقعہ پر تحریک انصاف کی حکومت عوام کو جوابدہ ہے ۔

مزید :

قومی -