کابینہ میں تو سیع پر ق لیگ کوحصہ ملے گا :سیاسی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب

کابینہ میں تو سیع پر ق لیگ کوحصہ ملے گا :سیاسی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب
کابینہ میں تو سیع پر ق لیگ کوحصہ ملے گا :سیاسی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی مشیر چودھر ی محمد اکرم نے کہاہے کہ مسلم لیگ ق کا جو شکوہ ہے وہ سب کو ہی ہے ، ہم کوشش کررہے ہیں کہ نظام کوتبدیل کرسکیں اور کرپشن کے خلاف جنگ جیت سکیں، کابینہ میں توسیع پر ق لیگ کوحصہ ملے گا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ” اختلافی نوٹ “ میں گفتگوکرتے ہوئے چودھری محمد اکرم نے کہا کہ عمران خان نے ہر فورم پر یہ بات کی ہے کہ وزراءٹرانسفر اور پوسٹنگ کی سیاست نہ کریں ، تحریک انصاف کی حکومت میں ٹرانسفر ، پوسٹنگ پر سیاست نہیں کی جارہی ۔انہوں نے کہا میڈیا میں کسی غلطی کی کوئی معافی نہیں ہوتی ، بات کوئی اور کررہے ہوتے ہیں اور اس کے معانی کوئی اور نکال لئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کرپشن کے خلاف اپنی پالیسی میں زیرو ٹالرنس رکھتی ہے ، اس لئے ہمارے خلاف نوحے ہی لکھے جائیں گے ، ہمارے بارے میں مثبت رائے اس وقت تک نہیں ہو گی جب تک پاکستان سے کرپشن کا کلچر ختم نہیں ہوگا ۔ جب بھی کابینہ میں توسیع ہوگی تو اس میں ق لیگ کا حصہ ہوگا ، مسلم لیگ ق کا جو شکوہ ہے وہ سب کو ہی ہے ، ہم کوشش کررہے ہیں کہ نظام کوتبدیل کرسکیں اور کرپشن کے خلاف جنگ جیت سکیں، ہم قوم کے ساتھ جھوٹ بولنے کی عادت جاری نہیں رکھ سکتے ۔

مزید :

قومی -