ساہیوال واقعہ پر وزیر اعلیٰ گونگے پہلوان بنے ہوئے تھے ، وزیر اعظم کے فون پر کارروائی ہوئی:سلمان غنی

ساہیوال واقعہ پر وزیر اعلیٰ گونگے پہلوان بنے ہوئے تھے ، وزیر اعظم کے فون پر ...
ساہیوال واقعہ پر وزیر اعلیٰ گونگے پہلوان بنے ہوئے تھے ، وزیر اعظم کے فون پر کارروائی ہوئی:سلمان غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ سا ہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے پر وزیر اعلیٰ سے پوچھا گیا تو ان کا کوئی جواب ہی نہیں تھا ، وہ گونگے پہلوان بنے ہوئے تھے، وزیر اعظم نے فون کیا تو پھرکارروائی ہوئی، ہم ان معصوم بچوں کوکیا جواب دیں گے ؟ یہ لمحہ فکریہ ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگوکرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ بچوں کے سامنے ان کے والدین کو دہشت گرد قرار دیکر مار دیا گیاہے ، ریاست کو ماں کہتے ہیں، معاملے کو روایتی معاملے کی طرح لیا جارہا تھا ، یہ جنگل کا قانون ہے جس میں طاقتور کمزور کو کھا جاتاہے ، اصل بات یہ ہے کہ ہمارے ریاستی اداروں کا کردا رکیاہے؟
انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے پر وزیر اعلیٰ سے پوچھا گیا تو ان کا کوئی جواب ہی نہیں تھا ، وہ گونگے پہلوان بنے ہوئے تھے جب وزیر اعظم نے فون کیا تو پھر کارروائی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان معصوم بچوں کوکیا جواب دیں گے ؟ یہ لمحہ فکریہ ہے ۔

مزید :

قومی -