ساہیوال واقعہ حکومت کے دامن پر بدنماداغ ہے،چیف جسٹس نوٹس لیں:سینیٹر سراج الحق

ساہیوال واقعہ حکومت کے دامن پر بدنماداغ ہے،چیف جسٹس نوٹس لیں:سینیٹر سراج ...
ساہیوال واقعہ حکومت کے دامن پر بدنماداغ ہے،چیف جسٹس نوٹس لیں:سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ساہیوال واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہذب اور جمہوری معاشرے میں اس طرح لوگوں کو قتل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ،چیف جسٹس نوٹس لیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئین و قانون اس طرح کے واقعات کی قطعا اجازت نہیں دیتا،اگر کوئی مجرم بھی ہے تو اسے عدالت میں پیش کرنا چاہئے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس صاحب کو اس واقعہ کا نوٹس لینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال واقعہ حکومت کے دامن پر بدنماداغ ہے۔

مزید :

قومی -