وزیراعظم ساہیوال واقعہ پر بہت زیادہ افسردہ ہیں اور فکرمند بھی،ذمہ داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے گا :افتخار درانی

وزیراعظم ساہیوال واقعہ پر بہت زیادہ افسردہ ہیں اور فکرمند بھی،ذمہ داروں ...
وزیراعظم ساہیوال واقعہ پر بہت زیادہ افسردہ ہیں اور فکرمند بھی،ذمہ داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے گا :افتخار درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہاہے کہ ساہیوال واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،وزیراعظم  ساہیوال واقعہ پر بہت زیادہ افسردہ بھی ہیں اور فکرمند بھی،ذمہ داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ وزیراعظم رحم دل انسان ہیں، بچوں کی دیکھ بھال حکومت کرے گی، بچوں والا معاملہ انتہائی دردناک ہے، لوگ حقائق جاننا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھو ں بچی اورخاتون سمیت چار افراد کے جاں بحق ہونے پرردعمل دیتے ہوئے افتخار درانی نے کہاہے کہ واقعہ ساہیوال انتہائی افسوناک ہے ،وزیر اعظم عمران خان اس معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں، واقعہ کے ذمہ داران کوکیفر کردارتک پہنچایا جائے گا ،وزیراعظم اس واقعہ پر بہت زیادہ افسردہ بھی ہیں اور فکرمند بھی، بچوں کا کوئی قصور نہ تھا، بچوں کو سپورٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم رحم دل انسان ہیں، بچوں کی دیکھ بھال حکومت کرے گی، بچوں والا معاملہ انتہائی دردناک ہے، لوگ حقائق جاننا چاہتے ہیں، پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنائی ہے جس کا جلد نتیجہ سامنے آئے گا، پولیس کی طرح پنجاب میں بھی سکریننگ کا عمل جاری ہے، جو لوگ بہتر پرفارم نہیں کررہے یا جن کے ماضی داغدار ہیں ان کی نشاندہی کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ریفارمز بھی آجائیں گی اور پولیس بہتری کی جانب گامزن ہوجائے گی،وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس لینے کے بعد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ساہیوال واقعے میں ملوث محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)پنجاب کے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -