واقعہ ساہیوال کی تفتیش کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو چند گھنٹے بعد ہی تبدیل کردیا گیا

واقعہ ساہیوال کی تفتیش کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو چند گھنٹے بعد ...
واقعہ ساہیوال کی تفتیش کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو چند گھنٹے بعد ہی تبدیل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی پنجاب نے ساہیوال واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جس کا سربراہ ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کو مقرر کیا گیا لیکن چند گھنٹے بعد ہی ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کو جے آئی ٹی کا سربراہ بنا دیا گیا ۔

جیونیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کو سینئر پولیس آفیسر ہونے کی وجہ سے جے آئی ٹی کا سربراہ بنایا گیاہے ، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے افسران بھی شامل ہوں گے ، جے آئی ٹی تین روز میں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔

مزید :

قومی -