ساہیوال میں سی ٹی ڈی کا مشکوک مقابلہ، پرانے پی ٹی وی کی اینکر عشرت فاطمہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے دل بھی چھلنی ہوجائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساہیوال میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے پر ’ پرانے پی ٹی وی‘ کی خاتون اینکر عشرت فاطمہ نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر صاحب اولاد کا دل چھلنی ہوجائے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عشرت فاطمہ نے کہا کہ جب سے انہوں نے ساہیوال والا اندوہناک منظر دیکھا ہے ان کے دل و دماغ ماﺅف ہیں۔ ’ بچے تو سب کے ایک سے ہوتے ہیں؟ معصوم اورچھوٹے چھوٹے دل والے ، چاہے ان کے والدین کا تعلق داعش سے ہو یا وہ اس معاشرے کے نیک نام شہری ہوں، اپنی آنکھوں کے سامنے ماں ،باپ، بہن کو مرتے دیکھ کر کیسے جی پائیں گے؟کاش وقت کو واپس لا سکتی میں؟‘۔
ساہیوال واقعے کے حوالے سے اقرار الحسن کی اہلیہ اور سماءٹی وی سے وابستہ اینکر پرسن فرح اقرار نے بھی سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں کہا ” عثمان بزدار صاحب کہتے ہیں کہ اہلکار ملوث ہوئے تو لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ بزدار صاحب کیا دنیا کی کوئی طاقت بچوں کو ان کے والدین واپس دلا سکتی ہے؟؟ خدا کا خوف کریں۔ بند کریں یہ پولیس گردی یہ جعلی مقابلے“۔