سیاسی پوانٹ سکورنگ اور زبانی جمع خرچ پر اکتفا نہیں کرتے،مسائل کے دائمی حل کا وسیع وژن اور مخلصانہ سوچ رکھتے ہیں: ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی

سیاسی پوانٹ سکورنگ اور زبانی جمع خرچ پر اکتفا نہیں کرتے،مسائل کے دائمی حل کا ...
سیاسی پوانٹ سکورنگ اور زبانی جمع خرچ پر اکتفا نہیں کرتے،مسائل کے دائمی حل کا وسیع وژن اور مخلصانہ سوچ رکھتے ہیں: ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات  چوہدری شبیر نے کہاہے کہ بی اے پی کی قیادت عوامی مسائل پر سیاسی پوانٹ سکورنگ اور زبانی جمع خرچ پر اکتفا نہیں کرتی  ،بی اے پی کی قیادت مسائل کے دائمی حل کا وسیع وژن اور مخلصانہ سوچ رکھتی ہے ،لاپتہ افراد کی بازیابی ہماری   پارٹی کا منشور اورحکومتی ایجنڈے کاانتہائی اہم اور بنیادی حصہ ہے اور اس مسئلہ کے مستقل حل کے لیے قائد بلوچستان جام کمال اپنے اتحادیوں کے تعاون سے سنجیدہ اور قابل عمل اقدامات کے لیے کوشاں ہیں ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان چوہدری شبیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو دیگر مسائل کی طرح لاپتہ افراد کا مسلہ بھی ورثہ میں ملا،سابقہ حکمرانوں اور کچھ دیگر سیاسی جماعتوں نے اس مسئلہ کو گذشتہ دس سالوں سے صرف اور صرف سیاسی پوانٹ سکورنگ کے لیے استعمال کیا اور آج بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی لاپتہ افرادکے معاملے کو بلوچستان کا حقیقی اور انتہائی اہمیت کے حامل ایشو  سے تعبیر کرتی ہے، جسکا مستقل حل بلوچستان کے امن اور اقتصادی ترقی پر مثبت اور دور رس اثرات مرتب کرے گا، لاپتہ افراد کے لواحقین کو دیے گے حکومتی ٹام فریم کے مطابق اس اہم مسلے کا آئین وقانون کی روشنی میں عوامی خواہشات کے مطابق حل نکال لیا جائے گا ،بلوچستان حکومت،وفاق اور دیگرادارے اس معاملے کے حل کے لیے ایک پیج پر ہیں۔