پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی پہیہ جام ہڑتال۔۔۔ حکومت ان کے حالات سے بے خبر۔۔۔ ان کے مطالبات آپ بھی جانئے
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ان کیلئے کسٹم، کارپوریشن اور وارڈن والے بہت سے مسائل کھڑے کر رہے ہیں۔ کسٹم والے اڈے پر آکر کوئی بھی سامان اٹھالیتے ہیں اور رشوت لے کر چھوڑتے ہیں جبکہ کارپوریشن والے آدھی رات کو آتے ہیں اور پیسے لے کر چھوڑتے ہیں۔ وہ منتھلی بھی لیتے ہیں جن کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ وارڈن بھی گاڑیوں کے نہ صرف ناجائز چالان کرتے ہیں بلکہ پرچے کرتے ہیں۔ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے مزید کیا کہنا ہے ؟ آپ بھی ویڈیو دیکھیں ۔