مجھے آمروں سے گلہ ہے کہ ہمیں سیاستدانوں کی بجائے چوردے دیئے : لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ مجھے ہر ڈکٹیٹر سے گلہ ہے کیونکہ یہ چور آمروں نے دیئے ہیں ، ہمیں سیاستدانوں کی بجائے یہ چور دے دیئے ۔
سماءنیوز کے پروگرام ”نیوز بیٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل امجد شعیب نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بعض بہت اچھے کام کئے ، ہسپتالوں کے دورے کئے ، کاش کے ذمہ داروں کو شرم آجاتی کیونکہ چیف جسٹس معاملات ٹھیک نہیں کرسکتے تھے ، ٹھیک توحکومتوں نے کرنا ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سوموٹو کیلئے سپریم کورٹ کو اپنے اندر قواعد و ضوابط کو بہتر کرنا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایک شخص کے حوالے پورا ملک کردیا جائے تو وہ اس کے سیاہ و سفید کاذمہ دار ہوتاہے ، اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ لوٹ مار کرنے لگے، مجھے ہر ڈکٹیٹر سے گلہ ہے کیونکہ یہ چور آمروں نے دیئے ہیں ، ہمیں سیاستدانوں کی بجائے یہ چور دے دیئے ، این آر او سب سے گندا قانون تھا ، مشرف برا تھا کیونکہ اس نے این آر او دیا اور اب این آر او نہیں ہورہاہے اسلئے بڑی زیادتی ہورہی ہے ۔