ماڈل ٹاؤن سانحہ پر احتجاج کرنے والے طاہرالقادری ساہیوال واقعے پر کیوں خاموش ہیں:نثار کھوڑو
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ساہیوال میں پولیس کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پرمذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر احتجاج کرنے والے ڈاکٹر طاہرالقادری اب ساہیوال واقعے پر کیوں خاموش ہیں؟ ماڈل ٹاؤن سانحہ کی طرح ساہیوال سانحہ کی بھی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہپولیس کو غیر سیاسی بنانے کے دعوی کرنے والے بتائیں کے پنجاب پولیس کس کے اشارے پر شہریوں کا قتل عام کر رہی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، پیپلز پارٹی واقعے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے ورثاء کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ پر احتجاج کرنے والے ڈاکٹر طاہرالقادری اب ساہیوال واقعے پر کیوں خاموش ہیں؟ ماڈل ٹاؤن سانحہ کی طرح ساہیوال سانحہ کی بھی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔