عدلیہ نے ہزارہابار نیب ، ایف آئی اے اور ایف بی آر پر اعتراض کیا لیکن ٹھیک نہیں کیا :انصا ر عباسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار انصار عباسی نے کہاہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار رخصت ہوچکے ہیں اور جو شخص چلا جائے اس کے بارے میں اچھی زبان استعمال کرنی چاہئے، عدلیہ کی جانب سے ہزارہابار نیب ، ایف آئی اے اور ایف بی آر پر اعتراض کیا گیا لیکن ان اداروں کو ٹھیک نہیں کیا۔
سماءنیوز کے پروگرام ”نیوز بیٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے انصار عباسی نے کہاکہ جو شخص چلا جائے اس کے بارے میں اچھی زبان استعمال کرنی چاہئے ، اس وقت پاکستان کا کوئی بھی شخص یہ کہتاہے کہ تھانے کچہری جائیں ، ہمارا عدالتی نظام بہترکیا جانا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بہتر کام کرے تولوگ عدالتوں میں نہیں جائیں گے ، میراعدلیہ پر اعتراض یہ ہے کہ عدلیہ کی جانب سے ہزارہابار نیب ، ایف آئی اے اور ایف بی آر پر اعتراض کیا گیا لیکن ان اداروں کو ٹھیک نہیں کیاگیا ، اس کے علاوہ جو فیصلے دیئے گئے ان میں ایک مقدمہ میں معیار مختلف تھا اور دوسرے مقدمے میں معیار مختلف تھا ، عدلیہ میں صرف ایک جج شوکت عزیز صدیق کوسزا ملی اور کس وجہ سے ملی یہ بھی سب کوپتہ ہے ۔