ساہیوال میں مارے گئے چاروں افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل، 13 سالہ اریبہ کو کتنی گولیاں ماری گئیں؟ جان کر آپ کے آنسو نہیں رکیں گے
ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ماری گئی فیملی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیاہے۔
نجی ٹی وی سماءنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قادر آباد میں مشکوک سی ٹی ڈی مقابلے میں مارے جانے والے چاروں افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گاڑی میں سوار خاندان کے سربراہ خلیل کو 13گولیاں سینے اور ہاتھ میں لگی ہیں جبکہ گاڑی چلانے والے ذیشان کو بھی 10 گولیاں ماری گئیں۔ گاڑی میں موجود خلیل کی اہلیہ نبیلہ کو 4 جبکہ ان کی 13 سالہ بیٹی اریبہ کو 6 گولیاں لگی ہیں۔