سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے اضافہ ہو گیا ۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 89500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 76732 روپے ہوگئی ہے۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1030 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 883 روپے پر مستحکم رہی ہے۔