او ایل ایکس نمائش میں ایٹین ہزاروں شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گیا

او ایل ایکس نمائش میں ایٹین ہزاروں شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گیا

  



اسلام آباد(پ ر)ایٹین عالمی معیار کی طرز زندگی کا رہا ئشی منصوبہ ہے،جس نے پاکستان میں عیش و آرام کی زندگی کے معیارات کی وضاحت کی اور دو سالوں کے دوران اس ملک میں نمایاں حیثیت حاصل کرلی ہے۔ اسلام آباد میں واقع پاک چین دوستی سنٹر میں دو روزہ او ایل ایکس پراپرٹی ایکسپو 2020 میں بھی دیگر ایکسپو کی طرح اس سال بھی ایٹین شرکاء کو راغب کرنے میں کامیاب رہا۔ایونٹ میں ایٹین نے پلاٹنیم پارٹنر ہونے کے ناطے اپنے لگژری رہائشی منصوبے اور پریمیم پروڈکٹ کو زائرین اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں کے سامنے پیش کیا، پچاس سے زائد بین الاقوامی اور قومی نمائش کنندگان کے درمیان سرمایہ کاروں کو زبردست مثبت ردعمل ملا۔اس موقع پر سی ای او ایٹین طارق حامدی نے اپنے خیا لا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”'ایکسپوز اور رئیل اسٹیٹ ٹریڈ شو مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت جذبات پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہمارے لئے سرمایہ کاروں تک پہنچنے اور ان سے بات چیت کرنے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوتے ہیں۔ ہم نے جو حاصل کیا ہے اس سے ہم مطمئن ہیں اور او ایل ایکس کے ساتھ طویل مدتی شراکت قائم کرنے کے منتظر ہیں“۔پاکستان بھر میں خریداروں اور سرمایہ کاروں کے حوصلہ افزائی کے ساتھ، ایٹین نے اس پروگرام میں اپنے 2 بلین امریکی ڈالر کے منصوبے کی نمائش کی۔ جس میں ایٹین ہول گولف کورس، پرتعیش اپارٹمنٹ،سپورٹس کمپلیکس، بزنس کمپلیکس اور منصوبے کے ماسٹر پلان سمیت مکمل پروڈکٹ لائن کی نمائش کی گئی۔وسیع و عریض جدید زندگی پر توجہ دینے کے ساتھ، پراپرٹی ایکسپو کا مقصد ملک کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو تبدیل کرنا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ نمائش کنندگان کو ممکنہ سرمایہ کاروں سے ملنے،متعدد کاروباری ذہن رکھنے والے افراد کو مواقع فراہم کرنے اور اپنے منصوبوں اور پیشرفتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ا

یٹین مصر میں مقیم اورا ڈویلپرز، اور پاکستان کے سیف گروپ اور کوہستان بلڈرز (کے بی ڈی) کا خصوصی مشترکہ منصوبہ ہے۔ نیو اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 10 منٹ پر واقع، اس عظیم پروجیکٹ کا جڑواں شہروں میں ایک مرکزی مقام ہے۔ نفاست کو سہولت کے ساتھ مربوط کرنے کے مقصد کے ساتھ، ایٹین آپ کے شاہانہ طرز زندگی کے خواب کو حقیقت میں بدل دیتا ہے۔

مزید : کامرس