یو ایم ٹی کو سوسائٹی فار ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی ایکریڈیشن حاصل

یو ایم ٹی کو سوسائٹی فار ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی ایکریڈیشن حاصل

  



لاہور (پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس (SBE) نے امریکہ کی بین الاقوامی سوسائٹی فار ہیومن ریسورس مینجمنٹ (SHRM) کی ایکریڈیشن کا اعزاز حاصل کرلیا۔یوایم ٹی پاکستان کی تمام نجی یونیورسٹیوں میں سے پہلا تعلیمی ادارہ ہے جس کے ایم ایس فارسٹریٹیجک ہیومن ریسورس مینجمنٹ(SHRM) ڈگری پروگرام کو یہ ایکریڈیشن ملی ہے۔ اس ایکریڈیشن کے تحت یوایم ٹی سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس (SBE) کے 2024 2020- تک کے تما م ایم ایس کے طلباء سٹریٹیجک ہیومن ریسورس مینجمنٹ (SHRM) کی پروفیشنل سرٹیفیکیشن حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ پاکستان میں ایم ایس ڈگری پروگرام کیلئے امریکہ کی بین الاقوامی سوسائٹی فار ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی جانب سے دی جانے والی ایک مکمل اور جامع ایکریڈیشن ہے۔ یو ایم ٹی میں یہ اس ڈگری پروگرام (MS-SHRM) کا آغاز 2013 میں کیا گیا جو کہ باقائدہ طور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ہے۔ سوسائٹی فار ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے اب تک پوری دنیا سے تقریبا 400 بزنس سکولز کے پروگرامز کو اس ایکریڈیشن کی منظوری دی جس میں یو ایم ٹی بھی شامل ہے۔کچھ نامور بین الاقوامی یو نیورسٹیز جن میں برطانیہ کی یو نیورسٹی آف گلاسگو، امریکہ کی پینسلوینیا سٹیٹ یو نیورسٹی، امریکہ کی یو نیورسٹی آف کولوراڈو و دیگرشامل ہیں کو امریکہ کی بین الاقوامی سوسائٹی فار ہیومن ریسورس مینجمنٹ (SHRM) تسلیم کرتی ہے۔ اس سوسائٹی بین الاقوامی سطح پر خاص پذیرائی بھی حاصل ہے۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس (SBE) کے ڈین ڈاکٹر نوید یزدانی، ڈائریکٹر ایم ایس مینجمنٹ پروگرامز ڈاکٹر سید احمد علی اور دیگر ٹیم کو اس سنگ میل کو حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

اور کہا کہ یہ سنگ میل ہمارے ایم ایس پروگرام کے طلباء کیلئے بین الاقوامی مسابقت میں نئے اور جدید رجحانات کا تعین کریگا۔صدر یو ایم ٹی نے اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان قریب ایم ایس فارسٹریٹیجک ہیومن ریسورس مینجمنٹ(SHRM) کی کلاسسز کا اجراہ یو ایم ٹی کے سب کیمپس سیالکوٹ میں بھی کیا جائے گا جو کہ قانونی طور پر ہائر ایجو کیشن کمیشن سے منظور شدہ ہے اور اس کو باقائدہ طور پر پیٹرن آف یونیورسٹی کی منظوری بھی حاصل ہے۔

مزید : کامرس