ڈیجیٹل اکانومی سے پاکستان کی قومی ترقی بڑھے گی، چینی ماہرین

ڈیجیٹل اکانومی سے پاکستان کی قومی ترقی بڑھے گی، چینی ماہرین

  



بیجنگ(اے پی پی)چینی ماہرین نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اکانومی سے پاکستان کی قومی ترقی بڑھے گی، پاکستان میں ای کامرس کے شعبے کی حقیقی استعداد سے فائدے کیلئے پالیسی سازوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی، جس سے آن لائن سٹورز کے کاروبار، نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، جو تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل اکانومی کی عکاس ہے۔ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے پروفیسر چینگ ژی ہونگ نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی تعمیرات سمیت ادائیگیوں کے مقامی و بین الاقوامی نظام کے نفاذ اور فروغ کے اقدامات سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس کے شعبہ کی ترقی کیلئے حکومت، وزارت تجارت اور چیمبرز کے اقدامات سے آن لائن بزنس کا حجم 40ارب روپے تک بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے شعبہ کی ترقی کے پاکستان کی قومی معیشت کی شرح نمو میں پائیدار اضافہ ہوگا۔

مزید : کامرس