کاروں کی درآمدات میں 74فیصد کمی

کاروں کی درآمدات میں 74فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) دسمبر 2019ء کے دوران کاروں کی درآمدات میں 74.12فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر2019ء میں کاروں کی درآمدات کا حجم 5.6ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ دسمبر 2018ء کے دوران درآمدات کا حجم 21.52ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح دسمبر 2018ء کے مقابلہ میں دسمبر2019ء کے دوران کاروں کی ملکی درآمدات میں 15.92ملین ڈالر یعنی 74فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -