آٹے کی قلت کے پیچھے جھوٹی تبدیلی کی نااہل حکمرانی ہے، ناصر حسین شاہ

آٹے کی قلت کے پیچھے جھوٹی تبدیلی کی نااہل حکمرانی ہے، ناصر حسین شاہ

  



کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر سندھ کے وزیر بلدیات ناصر شاہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات فرمارہی ہیں کہ آج پی ٹی آئی نے کچھ ترجیحات طے کی ہیں۔ ڈیڑھ سال بعد وفاقی حکومت کو ترجیحات کے تعین کی کیا ضرورت تھی؟ ڈیڑھ سال بعد اگر ترجیحات طے کی ہیں تو پی ٹی آئی کے انتخابی منشور میں کیا تھا؟۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریلیف کی بات کرتی ہے تو دوسرے روز مزید مہنگائی ہوجاتی ہے۔ آٹے کی قلت کے پیچھے جھوٹی تبدیلی کی نااہل حکمرانی ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، بد عنوانی اور پی ٹی آئی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والوں نے ڈیڑھ سال میں میں 50 لاکھ سے زائد کو بیروزگار کردیا۔پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات ایسے غائب ہوئیں جیسے پی ٹی آئی سے بنیادی کارکنان۔ حکمران جماعت سے عوام تو عوام اپنے اتحادی بھی خوش نہیں۔

ناصر حسین شاہ

مزید : علاقائی