چین، پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں،9افراد زخمی
بیجنگ(صباح نیوز) چین میں پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں ٹکرانے سے 9افراد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں سخت سردی کے باعث معمول زندگی متاثرہورہے ،سرد موسم کے باعث چین کے صوبے گانسو کے شہر ڈنگ ژی کی ہائی وے پر پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے 9افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا،خطرناک تصادم کے باعث کئی گاڑیوں کو شدیدنقصان پہنچا۔