ایم کیو ایم آج نشانِ عبرت بن چکی ہے،فاروق ستار
کراچی(آئی این پی) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ میرے خلاف سازش کی گئی، آج ایم کیو ایم نشانِ عبرت بن گئی ہے، کہاں گئے خالد مقبول صدیقی کے دعوے؟ ان کو وزارت قبول نہیں کرنی چاہیے تھی، فروغ نسیم اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں، وہ ایم کیوایم کے وزیر ہیں تو مستعفی ہوجائیں۔کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم 22 اگست2016 کے بعد لندن سے علیحدہ ہوگئی تھی اب ایک ایم کیو ایم حیدرآباد اور دوسری ایم کیوایم کراچی بن گئی ہے، آج ایم کیو ایم نشان عبرت بن گئی ہے۔فاروق ستار نے الزام لگایا کہ میرے خلاف سازش کی گئی، پہلے پارٹی کے وڈیروں نے مجھ سے سربراہی لی، پھر رکنیت معطل کی گئی۔انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے وزرات چھوڑنے کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گئے خالد مقبول صدیقی کے دعوے؟ ان کو وزارت قبول نہیں کرنی چاہیے تھی۔کنوینر ایم کیو ایم کا کہنا تھا ہم نے مشکل کی ہر گھڑی میں وفاقی حکومت کا ساتھ دیا لیکن 18 ماہ گزرنے کے باوجود ہمارے ایک بھی مطالبے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
فاروق ستار