فروغ نسیم ایم کیو ایم کے سینیٹر ہیں،نمائندگی عمران خان کی کر رہے ہیں، عامر خان

فروغ نسیم ایم کیو ایم کے سینیٹر ہیں،نمائندگی عمران خان کی کر رہے ہیں، عامر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ فروغ نسیم ایم کیو ایم کے سینیٹر ہیں لیکن نمائندگی عمران خان کی کر رہے ہیں۔ مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک وفد آج ایم کیو ایم سے ملنے کے لیے آ رہا ہے، وفد ہمارے مطالبات پر عملدرآمد سے متعلق ہمیں آگاہ کرے گا اور اب گیند پی ٹی آئی کے کورٹ میں ہے۔عامر خان نے کہا کہ ہمارے پاس خالد مقبول صدیقی کی ایک ہی وزارت تھی، مزید وزارتوں کی ہمیں ضرورت بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم ایم کیو ایم کے سینیٹر ہیں لیکن نمائندگی عمران خان کی کر رہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کو وزارتوں کی پیشکش پر عامر خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کی پیشکش کو سنجیدہ ہی نہیں لیا کیونکہ وزارتوں کی پیشکش کرنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی کی نیت ہی صحیح نہیں لگی اس لیے ہم نے بلاول کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیا۔
عامر خان

مزید :

علاقائی -