حکومت کیساتھ اپوزیشن کے مثبت روئیے کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،طارق فضل چودھری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ ٹماٹر مہنگا ہوگیا تھا تویہ بد انتظامی تھی جس پرایک حکومتی وزیر کی طرف سے کہا گیا کہ ٹماٹر کی جگہ پر دہی کھالیں لیکن اب آٹے کی جگہ پر تو دہی نہیں کھایا جاسکتا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کاحکومت کے ساتھ بہت مثبت رویہ رہاہے، اپوزیشن کا جتنا مثبت رویہ اس دور میں رہاہے، اتنا کسی دور میں نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی نظر میں معیشت بہتر ہوگئی ہے اور ہوئی ہے یا نہیں ہوئی یہ الگ بات ہے۔طارق فضل چودھری کا کہنا تھاکہ عوام کوجی ڈی پی کا پتہ نہیں ہوتا، انتظامی اور گورننس کے مسائل کابھی معیشت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے جیسے ٹماٹر مہنگا ہوگیا تھا تویہ ایک بد انتظامی تھی جس پر ایک وزیر کی جانب سے کہا گیا کہ ٹماٹر کی جگہ پر دہی کھالیں لیکن اب آٹے کی جگہ پر تو دہی نہیں کھایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ باتیں حکومت کیلئے مسائل کی وجہ بنیں گی۔
طارق فضل چودھری