کراچی،نامعلوم شخص کی فائرنگ سے پاک فوج کا سابق افسر جاں بحق

کراچی،نامعلوم شخص کی فائرنگ سے پاک فوج کا سابق افسر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے پاک فوج کے سابق افسر جاں بحق ہوگئے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کے مطابق پاک آرمی کے میجر ریٹائرڈ مشتاق خان ڈیفنس فیز 8 میں پھل فروش سے پھل خرید رہے تھے کہ اس دوران مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ مشتاق خان اور پھل فروش صاحب خان کو گولی لگی تھی اور انہیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مشتاق خان کو مردہ قرار دیا۔پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد عباسی نے بتایا کہ 'مشتاق خان کی ران میں گولی لگی تھی'۔انہوں نے کہا کہ شاید زیادہ خون بہنے کی وجہ سے مشتاق خان کی موت واقع ہوئی۔پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ پھل فروش کی ٹانگ میں چوٹ لگی تاہم اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈی آئی جی شرقی امیر فاروقی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ حملہ آور تنہا اور موٹر سائیکل پر سوار تھا، جبکہ وہ کلین شیو اور شلوار قمیض میں ملبوس تھا۔
سابق افسر جاں بحق

مزید :

علاقائی -