حکمرانوں نے عوام کو بھوکا رہنے پر مجبور کر دیا،پرویز ملک

حکمرانوں نے عوام کو بھوکا رہنے پر مجبور کر دیا،پرویز ملک

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ آٹے گندم کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا حکمران سوئے ہوئے ہیں اور عوام کو بھوکوں مرنے پر مجبور کردیا ہے، مہنگائی،بے روزگاری اور غربت اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے,پنجاب میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔سولہ ماہ کے دوران پنجاب حکومت ایک بھی عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ شروع نہیں کر سکی۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید، میاں سلیم،عبدالمجید چن نمبردار، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا سلیکٹڈ عمران نیازی کی حکومت سے اعتماد اٹھ گیا ہے،عالمی دہشت گرد مودی سے نجات تک پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر ہے، چوری کے مینڈیٹ والے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی آگ میں جلا دیا ہے صرف16ماہ میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی،نالائقوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی،اناڑی ہیں حکومت نہیں چل رہی ان سے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں ہو پا رہا،کنٹینر پر کھڑے ہو عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو کنٹینر کے نیچے ہی دبا دیا ہے۔ حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1